2022-07-20 09:20:50
* Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر سزا دینے کے بجائے تحفظ فراہم کر دیا*
*نئی دہلی : 20 جولائی 2022ء*
بھارتی سپریم کورٹ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان دینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کو سزا دینے کے بجائے گرفتاری سے بچانے کے لئے تحفظ فراہم کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پردی والا کے بنچ نے نوپور شرما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے پہلے کے فیصلے کو کسی حد تک درست کریں گے ۔ درخواست میں گرفتاری سے تحفظ اور ان کے خلاف درج 9 ایف آئی آرز کویکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔یکم جولائی کو بنچ نے اس کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرما کے بیان سے افسوسناک واقعات پیش آئے اور پورے ملک میں جذبات کو بھڑکا دیا۔ ججز نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ ہر عدالت میں جائیں۔عدالت نے ایف آئی آرز کو اکٹھا کرنے کی درخواست پر بھارتی حکومت اور ریاستوں کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 10 اگست کو ہوگی۔نوپور شرما کے خلاف قومی ٹیلی ویژن پر پیغمبر اسلامۖ کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے پر متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔نوپور شرما کے بیان سے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا تھا جس میں مسلمان تنظیموں کی طرف سے بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کئی مسلمان ممالک نے سرکاری سطح پر اپنا احتجاج درج کرایا تھا جس سے سفارتی تنائو پیدا ہوگیا تھا۔
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
15 views06:20