Get Mystery Box with random crypto!

Hindutva Real Terrorist

टेलीग्राम चैनल का लोगो hindutvaterror1 — Hindutva Real Terrorist H
टेलीग्राम चैनल का लोगो hindutvaterror1 — Hindutva Real Terrorist
चैनल का पता: @hindutvaterror1
श्रेणियाँ: तार
भाषा: हिंदी
ग्राहकों: 256

Ratings & Reviews

3.33

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

0


नवीनतम संदेश 104

2022-07-30 11:29:32
41 views08:29
ओपन / कमेंट
2022-07-30 11:29:23 * Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*مودی کی زیرسرپرستی ہندوتوا قوتوں نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے*

*اسلام آباد : 30 جولائی 2022ء*

بھارت میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دیتے ہوئے مودی کی زیرسرپرستی آر ایس ایس اور دیگر ہندوتوا قوتوں کی طرف سے کئی دہائیوں کے دوران بروئے کار لائے جانے والے ہتھکنڈوں نے مسلمانوں اور دلتوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق ممتاز تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ مسلمان اور دلت دونوں بھارت کی کل آبادی کا تقریباً 45 فیصد ہیں۔اقلیتوں کو دبانے کی ہندوتوا قوتوں کی پالیسی کے تحت بھارت میں ہندوئوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اقلیتوں یعنی مسلمانوں ، بدھ مت اور دلت خودبخود محدود ہو جائیں۔ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما شیخ عالم نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہا تھا کہ مسلمان بھارت کی آبادی کا 30 فیصد ہیں اور ہندو 70 فیصد ہیں اور اگر ہماری مسلم آبادی ایک طرف ہو جائے تو ہم چار نئے پاکستان بنا سکتے ہیں ان کی 70 فیصد آبادی کہاں جائے گی ؟ سابق سفیر آصف درانی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی آئین ملک کی سیکولر نوعیت کی بات کرتا ہے لیکن تمام عملی مقاصد کے حوالے سے یہ ایک ہندو ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایک بڑی آبادی مسلمان ہے ، تاہم کاروبار اور بیوروکریسی میں ان کی نمائندگی ایک فیصد سے بھی کم ہے اور انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لہٰذا اس تناظر میں ہندوستان کے ایک سیکولر جمہوری ریاست کا تصور درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال کا نوٹس لینے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی کل 12.5 ملین آبادی میں سے 68.31 فیصد مسلمان اور 28.43 فیصد ہندو تھے ۔ سفیر نے کہا کہ کشمیری تقریباً اپنے علاقے میں محصور ہو چکے ہیں کیونکہ آر ایس ایس زیرقیادت ہندوتوا طاقتیں کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کر کے مقبوضہ ریاست کی آبادی کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں رائے شماری کرانے کا اعلان کر سکیں۔جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا کہ موجودہ مودی حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مزید دبانے کے لیے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے نمٹنے کے ہتھکنڈوں نے کشمیری عوام کے مفاد اور مستقبل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا نظریہ بہت زیادہ شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے کہ آیا پاکستان اور بھارت کشمیر کے حساس مسئلے پر کسی مفاہمت پر پہنچ سکتے ہیں درحقیقت ان کی پالیسیاں کشمیر کے عوام اور پاکستان کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ہیں۔معروف مصنف اور تجزیہ کار ارشاد محمود نے کہا کہ بھارت میں مسلمان کو محدود کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی کی حکومت میں انہیں پسماندہ اور بے اختیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست ان کو کچلنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ کچھ بین الاقوامی ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں نسل کشی کا عمل فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ملکی سیاست اور بین الاقوامی برادری سے الگ الگ نمٹنے کے لیے دوہرا سیاسی انداز اپنا رکھا ہے ۔ وہ ملک میں نفرت انگیز تقریروں کے ذریعے فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہا ہے ، مسلم مخالف بیان بازی پر اپنا سیاسی کیریئر بنا رہا ہے ۔ حقائق الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں: لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے بی جے پی کے پاس 301 سیٹیں ہیں لیکن ایک بھی مسلم ایم پی بی جے پی کا نہیں ہے۔مودی کی بیرونی دنیا میں ایک اعتدال پسند اور پرامن سیاستدان کے طور پر اپنا تشخص بنانے کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے۔ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا کہ سیکولر ہندوں کے ساتھ ساتھ غیر ہندو برادریوں کو سماجی اور سیاسی طور پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ یا تو ہندوتوا کے اقدار کو اپنائیں یا پھر شہریت کے خاتمے سمیت دیگر انتقامی کارروائیوں کیلئے تیار رہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے مودی حکومت نے اگست 2019ء میں بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا ہے جو بھارت کو ہندوتوا کی بنیاد پر ایک واحد شناخت بنانے پر ہٹ دھرمی کے ساتھ یقین رکھتی ہے۔ لہٰذا کشمیر اور لداخ کو بھارتی ریاستوں کے ساتھ ضم کر دیا گیا تاکہ اکھنڈ بھارت (متحد ہندوستان) کے زیرالتوا مذموم ایجنڈے کو مکمل کیا جا سکے۔اعجاز حسین نے کہا کہ مودی کی زیر سرپرستی سیاسی ہندوتوا کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہو رہے ہیں ۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
42 views08:29
ओपन / कमेंट
2022-07-30 07:16:47
47 views04:16
ओपन / कमेंट
2022-07-30 07:16:43 * Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*بھارتی جنگی جنون ، جدید سنسرز اور ریڈار سے لیس رومیو ہیلی کاپٹر بحریہ میں شامل*

*نئی دلی : 30 جولائی 2022ء*

بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے خطے میں بالادستی حاصل کرنے کیلئے بحریہ میں دو رومیو ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے ، جسے جنگی جہاز آئی اے ایس وکرانت پر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایم ایچ 60 آر ملٹی رول ہیلی کاپٹر 'رومیو' کو امریکہ کی اسکورسکی ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔ رومیو ہیلی کاپٹر کا ایک کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر ہے جسے نگرانی، جاسوسی، حملے، آبدوزوں کو تلاش کرنے اور اسے تباہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔رومیو ہیلی کاپٹر پر درجنوں قسم کے سینسر اور ریڈارز نصب ہیں جو دشمن کے ہر حملے کی اطلاع فراہم کرتے ہیں ۔ ہیلی کاپٹر پر عملے کے 3 سے 4 ارکان تعینات ہوتے ہیں۔یہ ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ 10 ہزار 433 کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کی لمبائی 64.8 فٹ اور اونچائی 17.23 فٹ ہے۔دو ٹربو انجنوں والا یہ ہیلی کاپٹر ایک بار میں 830 کلومیٹر کے فاصلے تک اور زیادہ سے زیادہ 12 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے جبکہ یہ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ہیلی کاپٹر پر دو مارک 46 ٹورپیڈو یا ایم کے 50 یا ایم کے 54 ایس ٹورپیڈو لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 سے 8 اے جی ایم 114، ہیلفائر میزائل لگائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو آئندہ تین برس کے دوران مزید 21 رومیو ہیلی کاپٹر بحریہ میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
50 views04:16
ओपन / कमेंट
2022-07-28 15:16:13
74 views12:16
ओपन / कमेंट
2022-07-28 10:44:17 * Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*کابل کے گوردوارے میں ایک اور بم دھماکہ ، "را" کی سکھ دشمنی بے نقاب*

*کابل : 28 جولائی 2022ء*

افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر کابل میں واقع "کارتے پروان" گردوارے کے مرکزی دروازے پر ہوا۔یہ دھماکا نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان کی طرف سے جس کا "را" کے ساتھ گہرا تعلق ہے ، اسی گردوارے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ حملے میں درجنوں سکھوں اور طالبان کی جانیں چلی گئی تھیں ۔افغانستان میں دہشت گردوں کی طرف سے سکھ اقلیت کو بار بار نشانہ بنائے جانے سے تجزیہ کار یہ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ ان دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے جس کی وجہ یورپی ممالک میں خالصتان کے لیے حال ہی میں ہونے والے ریفرنڈم ہے۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
75 views07:44
ओपन / कमेंट
2022-07-28 08:02:33
80 views05:02
ओपन / कमेंट
2022-07-28 08:02:29 * Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*تامل ناڈو : طالبات کی خودکشی کے پے درپے واقعات*

*نئی دہلی : 28 جولائی 2022ء*

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کڈلور میں ایک اور طالبہ نے خودکشی کر لی ہے یہ دو ہفتوں کے دوران اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز ضلع تروولور میں 12 ویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کی تھی جبکہ قبل ازیں 13 جولائی کو ضلع کالاکوریچی میں ایک اسکول ہاسٹل کے احاطے میں میں 12 ویں جماعت کی ایک طالبہ مردہ پائی گئی تھی ۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
73 views05:02
ओपन / कमेंट
2022-07-27 19:14:04
73 views16:14
ओपन / कमेंट
2022-07-27 19:13:46 * Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


* News Update /Hindustan*



*ہندوستان میں نماز ، حجاب ، مسجد ، قبرستان کے بعد اردو زبان ہندوتوا فاشسٹ مودی حکومت کے نشانے پر ۔*
*کرناٹک میں سرکاری عمارتوں سے اُردو خطوط کو ہٹایا جانے لگا ۔ فاشسٹ مودی حکومت ہندوستان سے مسلم تشخص اور ثقافت کو مٹانے پر درپے ۔*

*After Prayer, Hijab, Mosque, Graveyard in India, Urdu language is targeted by the Fascist Modi government.*
*Urdu letters started being removed from government buildings in Karnataka.The fascist Modi government is bent on erasing Muslim identity and culture from India.*





*#IndianMuslimsUnderAttack*
*#Hindutva_Terror*
*#Hindutva_Terrorism*
*#Hindutva_Media*
*#HindusAgainstHindutva*
*#islamophobia_india*
*#MuslimLivesMatter*
*#BJP_RSSTerrorists*
*#HindutvaRealTerrorist*
*#DalitLivesMatter*


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03
72 views16:13
ओपन / कमेंट