Get Mystery Box with random crypto!

*امت کی فتنوں سے آگہی* #سلسلہ نمبر 03 کسی زمانے | تاریک فتنوں کا انسائکلوپیڈیا

*امت کی فتنوں سے آگہی*



#سلسلہ نمبر 03

کسی زمانے میں بھارتی فلمیں اور بھارتی ڈرامے پاکستان معاشرے میں زہر کی طرح پھیل چکے تھے جوکہ اندرا گاندھی کی پاکستان خلاف سازشوں کا اہم حصہ تھا۔

لیکن اللہ کا شکر ہے آج پاکستان میں یہ کافی حد تک کم ہے جس کے پیچھے کچھ ہماری فلموں اور گانوں میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں کا بہت ہی گندہ ہوجانا شامل ہے۔ لیکن اب بھارت کیا کرے کہ پاکستان میں یہ زہر کیسے پھیلائے...؟

بھارت کا Zee TV جو کہ پاکستان دشمنی میں سب سے آگے ہوتا ہے اس کا Zee Zindagi کے نام سے ایک چینل ہے، جس نے ایک نئی چال چلنا شروع کر دی ہے۔ اس نے ایک پروڈکشن کمپنی بنائی ہے جو پاکستان کے پروڈیوسرز اور ایکٹرز کو لے کر پاکستان میں شوٹ کرتے ہیں، مطلب ایکٹر پاکستانی، شوٹ بھی پاکستان میں ہوتا ہے پیسے ZeeTV لگاتا ہے لیکن کہانی وہ ہوتی ہے جو بھارت چاہتا ہے۔

کافی ڈرامے آچکے ہیں اور کافی ابھی بن رہے ہیں، جس میں سے ایک ڈرامہ تھا.. چڑیلز... جس میں ہم جنس پرستی کے ساتھ ساتھ سارے وہ موضوع زیر بحث لائے گئے جو کہ ہمارے معاشرے میں زیب نہیں دیتے، بس یہ سمجھ لیں یہ ڈرامہ "میری جسم میری مرضی" والوں نے ہی بنایا تھا... اس کا ٹریلیر ادھر دیکھ سکتے ہیں....





لیکن بات یہیں تک نہیں رکی، پاکستان حکومت اور اداروں کو اسی وقت ایکشن لے کر پاکستانی اداکاروں اور پروڈکشن گھروں کو پابند کرنا چاہیے تھا.. لیکن سب سوئے رہے۔

اور ابھی یہی Zee TV فوج پر ڈرامہ بنا رہا ہے اور بھارت پاکستان کی پیار محبت پر... آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کونسی نئی بات ہے کتے بھونکتے رہتے ہیں.. بھونکتے رہیں...

نہیں فرق پڑتا ہے جب یہ کتے آپ کے اپنے ہوں اور آپ پر بھونکیں... اس نئے ڈرامے کا نام "دھوپ کی دیوار" ہے اور اس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ کے ایکٹرز اور ایکٹرسز کام کر رہی ہے... سوال یہ ہے...

بھارت اپنے اداکار کیوں نہیں استعمال کرتا؟ وہ اس لئے کہ پھر پاکستان میں یہ ڈرامے کوئی نہیں دیکھے گا... اور یہ زہر پاکستان میں زیادہ آسانی سے پھیلے گا اگر یہ آپ کے اپنے لوگ پھیلائیں گے..

ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی ہے اور حکومت کو مجبور کرنا ہے کہ یہ زہر بند کرے اس سے پہلے کہ یہ کینسر بن جائے۔