Get Mystery Box with random crypto!

میرا لفظ لفظ تیرا عکس ہو میرا عکس تیرا ہی نقش ہو میں یہ زندگی | URDU POETRY 💔 RANJISH

میرا لفظ لفظ تیرا عکس ہو
میرا عکس تیرا ہی نقش ہو
میں یہ زندگی میرے ہمسفر
تمہیں لکھتے لکھتے گزار دوں

میرے لب پر تیرا ہی نام ہو
میرے نام پر تو بھی تمام ہو
میں اپنا آپ اے ہمسفر
تمہیں دیکھتے دیکھتے سنوار دوں

جو چلوں تو تو میرے ساتھ ہو
جو رکوں تو ہاتھوں میں ہاتھ ہو
میں یہ زندگی میرے ہمسفر
یوں ہی چلتے رکتے گزار دوں

گر مجھ کو اذنِ قلب ملے
قلب کو تسکین تب ملے
کہ میں اپنا آپ اے ہمسفر
تمہارے قلب میں اتار دوں

شب بخیر ۔۔۔۔۔
.