Get Mystery Box with random crypto!

* Hindutva Real Terrorist* *हिंदुत्व असली आतंकवादी* | Hindutva Real Terrorist

* Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*بی جے پی مخالف لہر چل پڑی ہے کیونکہ لوگ بھارت میں تبدیلی چاہتے ہیں : شردپوار*

*اورنگ آباد : 08 جون 2023ء*

بھارت کے سینئر سیاستدان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا ہے کہ ملک میں بی جے پی مخالف لہر چل پڑی ہے اور کرناٹک اسمبلی کے حالیہ انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے بھارت کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔
شردپوار نے اورنگ آباد میں صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اگر لوگوں کی یہی ذہنیت جاری رہی تو ملک آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تبدیلی دیکھے گا۔کرناٹک میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جہاں پانچ سال کے وقفے کے بعد کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات 2024ء میں ہونے والے ہیں جبکہ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات بھی اگلے سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔مہاراشٹر میں امن و امان کی صورتحال اور تشدد کے واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر شردپوار نے کہا کہ ریاست میں کچھ چھوٹے مسائل کو مذہبی رنگ دیا جا رہا ہے۔ریاست میں امن و امان قائم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر حکمران جماعتیں اور ان کے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور دو مذاہب کے درمیان دراڑ پیدا کریں گے تو یہ اچھی علامت نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا اگر اورنگ آباد میں کسی شخصیت کا پوسٹر لگایا گیا تو پونے میں تشدد بھڑکانے کی کیا ضرورت ہے ، لیکن ایسا رہا ہے۔ شردپوار نے کہاکہ حال ہی میں ہم نے احمد نگر کے بارے میں سنا ، آج کولہاپور سے ایک خبر آئی کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اُنہوں نے کہاکہ فون پر پیغام بھیجنے کے چھوٹے سے واقعے کو مذہبی رنگ دینا اچھی علامت نہیں ہے لیکن حکمران جماعتیں ایسی چیزوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03