Get Mystery Box with random crypto!

* Hindutva Real Terrorist* *हिंदुत्व असली आतंकवादी* | Hindutva Real Terrorist

* Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*منی پور میں 3 سو سے زائد گرجا گھر تباہ کیے گئے*

*امپھال : 08 جون 2023ء*

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ہندوتوا دہشت گردوں نے 300 سے زیادہ گرجا گھر تباہ کر دیے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق ہندوتوا انتہاپسندوں نے گرجا گھر تباہ اور نذر آتش کیے۔ رواں ہفتے ہندو غنڈوں نے ایک ایمبولینس کو نذرِآتش کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ، اس کا سات سالہ بیٹا اور ایک رشتہ دار ہلاک ہو گیا۔میتی بنیادی طور پر ہندو گروہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے منی پور کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ میتی برادری میں سے پانچ فیصد کے لگ بھگ لوگوں نے عیسائیت قبول کر لی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق میتی سے عیسائی بننے والے لوگوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہو سکتی ہے۔عیسائیت اختیار کرنے والوں پر ہندو مذہب میں واپس آنے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ منی پور میں میتی (ہندو) اور کوکی (عیسائی) برادریوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 3 مئی کو شروع ہوا تھا۔جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ریاست میں 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، جن میں سے بیشتر افراد اس وقت ریاست کے 315 ریلیف کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ دونوں برادریوں کے درمیان حالیہ تشدد کی فوری وجہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ بنا جس میں میتی (ہندو) کو بھی شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا حکم دیا گیا تھا جس سے اُنہیں جنگل کی ارضی تک رسائی ملے گی اور اُنہیں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کا حق ملے گا۔اس اقدام سے کوکیوں (عیسائی) اور دیگر قبائلی برادریوں میں اپنی زمینوں سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03