Get Mystery Box with random crypto!

* Hindutva Real Terrorist* *हिंदुत्व असली आतंकवादी* | Hindutva Real Terrorist

* Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل محکمہ خارجہ کی بھارت میں اقلیتوں پر حملوں پر اظہارِ تشویش*

*نئی دلی : 16 مئی 2023ء*

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی ہولوکاسٹ میوزیم کو بھارت میں "بڑے پیمانے پر قتل عام" کا خطرہ ہے ۔
واشنگٹن میں ایک تقریب میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مرتب کردہ 2022ء کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کی۔اگرچہ بلنکن نے اپنی تقریر میں بھارت کا کوئی ذکر نہیں کیا تاہم صحافیوں کے ساتھ بریفنگ میں انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کی حالتِ زار پر غیر معمولی طور پر جامع اور تفصیلی تبصرہ کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاہےکہ رپورٹ میں بھارت میں مذہبی برادریوں بشمول عیسائیوں ، مسلمانوں ، سکھوں ، ہندو، دلتوں اور مقامی برادریوں کے خلاف حملوں ، ہرزہ سرائی ، مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات ، وحشیانہ تشدد اور نفرت پر مبنی دیگر مظالم ، اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور گھروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ اور ان حملوں اور تشدد میں ملوث افراد کیلئے معافی کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت میں ریاستی سطح پر مذہبی لباس پر عائد پابندیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے ۔وہ غالباً ًبھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندیوں کا حوالہ دے رہے تھے ، جسے قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا ، لیکن بعد میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس پابندی کو برقرار رکھا۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کے گروپوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ امریکی ہولوکاسٹ میوزیم نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ مبذول کرائی ہے اور اسے تشویش کے اپنے سرفہرست ممالک میں شامل کیا ہے اور بھارت میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔بھارت کو 162 ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں امریکی ہولوکاسٹ میوزیم کے مطابق بڑے پیمانے پر قتل عام کا خطرہ موجود ہے اور امریکہ نے ان خدشات کے حوالے سے بھارت کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا ہے۔اسٹیٹ ڈیپاٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم حکومت کو تشدد کی مذمت کرنے اور اس میں ملوث عناصر کو جوابدہ ٹھہرانے اور ان تمام گروپوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں جو مذہبی اقلیتوں اور تمام گروپوں کے خلاف غیر انسانی تشدد میں ملوث ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی آئندہ ماہ اپنے پہلے سرکاری دورے پر واشنگٹن جائیں گے۔ دورے میں وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہوگا۔ رواں سال مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت کی موجودہ پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03