Get Mystery Box with random crypto!

* Hindutva Real Terrorist* *हिंदुत्व असली आतंकवादी* * | Hindutva Real Terrorist

* Hindutva Real Terrorist*
*हिंदुत्व असली आतंकवादी*


*کرناٹک : شادی سے انکار پر ہندو نوجوان نے نرسنگ کی طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر دیا*

*بنگلورو : 23 جولائی 2022ء*

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک ہندو نوجوان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے شادی سے انکار پر نرسنگ کی ایک طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر کے قتل کردیا ۔ بعدازاں ہندو نوجوان نے طالبہ کے کٹا ہوئے سر کے ساتھ پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
کرناٹک کے ضلع وجے نگر کے علاقے کڈ لیگی میں جمعرات کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں 23 سالہ بھوجاراج بسواراج نے نرسنگ کی 21سالہ طالبہ نرملا کا سر دھڑ سے جدا کر کے اسے وحشیانہ طورپر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور بھوجا راج نرملا کا رشتہ دار تھا اور دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھوجاراج نے نرملا کے والدین سے اس سے شادی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ تاہم نرملا کے والد نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیا تھا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق بھوجاراج کو نرملا پر کسی اور کے ساتھ تعلقات کا شک تھا اور نرملا کالج سے چھٹیوں گھر آئی ہوئی تھی جب اس نے نرملا کی نگرانی شروع کر دی ، جمعرات کی صبح جب نرملا گھر پر اکیلی تھی تو بھوجا راج نے اس کا گلا کاٹنے کے بعد اس کا سر جسم سے علیحدہ کر کے اسے قتل کردیا۔ ضلع وجیا نگر کے سپریٹنڈنٹ پولیس ارون نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس کو نرملا کا دھڑ اس کے گھر سے ملا ہے۔


*हिंदुत्व असली आतंकवादी*
*Official News Service*
https://telegra.ph/Hindutva-Real-Terrorist-Official-channels-02-03