Get Mystery Box with random crypto!

اِنَّ الْبَخِيْلَ عَدُوٌّ لِنَفْسِهٖ ۔ یقیناً بخیل اپنے نفس کا | آؤ عربی سیکھیں

اِنَّ الْبَخِيْلَ عَدُوٌّ لِنَفْسِهٖ ۔ یقیناً بخیل اپنے نفس کا دشمن ہے ، لَعَلَّ الْقِطَارَ مُتَاَخِّرٌ ۔ شاید ریل گاڑی لیٹ ہے ۔ اِنَّ الْاَبَدَ زِيْنَةُ الْوَلَدِ ۔ بیشک ادب لڑکے کی زینت ہیں ۔ اِنَّ الوَالِدَ مُهَذَبٌ وَّ لٰكِنَّ الْوَلَدَ قَبِيْحٌ ۔ بیشک والد ( باپ ) مہذب ہے ، لیکن لڑکا بُرا ہے ۔ لَعَّلَ الْمَطْرَ نَازِلٌ ۔ شاید بارش ہونے والی ہے ۔ لَيْتَ النَّاسَ مُنْصِفُونَ کاش لوگ انصاف کرنے والے ہوتے ۔ يَا اَخَا سَلِيْمٍ اَبُوكَ رَاجِعٌ عَنْ سَفَرِهٖ فِى الْمَسَاءِ ۔ اے سلیم کے بھائی ! تمہارے والد شام ( میں ) کو اپنے سفر سے لوٹنے والے ہے ۔ يَا ظَالِمًا اِنَّكَ مَيِّتٌ اے ظالم ( کوئی بھی ) تو مرنے والا ہے

مشق 1 اُردو میں ترجمہ کیجئے اور حرکت بھی لگائے
المطر منقطع و لكن السحاب كثير فى السماء ۔ لیت المطر نازل ۔ يا شامتا ان الدهر خوَّان ۔ يا عائشة ان اباك ذومال و ولكنه بخيل بماله ۔ اين اخوك يا محمد على ؟؟؟ من هذه المرأة ؟؟؟ هى بنت تاجر و انها ذات علم و مال ۔ کان القمر مصباح ۔ ليت الحيوة خالية من الكدر ۔ انك ميت و انهم ميتون ۔ الامتهان قريب ولكن العطلة بعيدة ۔ يا ايها الناس نومة الصبح مجلبة للفقر ۔ ان ذا الادب محبوب ۔ ليت المال كثير ۔ ان فاكهة هذا التاجر جيدة ۔ انكم مبعوثون بعد الموت ۔ ربكم ذو رحمة واسعة ۔

مشق 2 عربی میں ترجمہ کیجئے ۔
بارش زیادہ ہے لیکن سڑک صاف ہے ۔ اے محمود ! تمہارا ساتھی کہاں ہے ؟؟؟ وہ گھر میں ہے ۔ شاید وہ بیمار ہے ۔ کاش وہ شفایاب ہو ۔ حامد کی کتابیں نئی ہے لیکن اس کی کاپیاں پرانی ہے ۔ اے لڑکے ( کوئی ) ! بیشک کوشش کامیابی کی کنجی ہے ۔ بیشک ہمارا مدرسہ نیا ہے ۔ لیکن اس کے کمرے چھوٹے ہیں ۔ یقیناً مسلمان ہندوستان میں اپنے دین سے غافل ہے ۔ گویا کتاب ایک باغ ہے ۔ شاید انار مزے دار ہے ۔ واقعی پکے ہوئے پھل اچھا کھانا ہیں ۔