Get Mystery Box with random crypto!

سبق 14 اِنَّ اور اُسکے بھائی بند یا اُسکی بہنیں انّ اور اس ک | آؤ عربی سیکھیں

سبق 14

اِنَّ اور اُسکے بھائی بند یا اُسکی بہنیں

انّ اور اس کے بارے میں آپ پہلے بھی پڑھ چکے ہیں ۔ لیکن اس کے کچھ ساتھی ہے ۔ جن کو آج ہم سمجھنے والے ہے ۔ آپ کو اتنا اور بتانا ضروری ہے جس سبق میں آپ نے اِنَّ کے بارے پڑھا ہے ۔ اگر اُس کو آپ نے یاد نہیں کیا ہے تو پہلے اُس سبق سے اس کے قواعد یاد کریں ۔ تاکہ آپ کو آج کے سبق کی باتیں آسانی سے سمجھ میں آجائے اور سبق کو سمجھ نے میں آسانی ہو ۔ تو چلیے ہم چلتے ہے آج کے سبق کی طرف اور جیسا کے ہم ہر سبق کی شروعات الفاظ معنی سے کرتے ہیں ۔

الفاظ معنی ۔

اِنَّ ، اَنَّ ۔ بیشک ، یقیناً واقعی ۔ کَاَنَّ ۔ گویاکہ ۔ لَکِنَّ ، لیکن ۔ لَیْتَ ۔ کَاش ، لَعَلَّ ۔ شاید ، غَزِیرٌ ۔ زیادہ ۔ اَخٌ ( ج ) اِخْوَۃٌ / اِخوَانٌ ۔ بھائی ، اَبٌ ( ج ) اٰبَاءُ ۔ باپ ، اَبَوَانِ ، وَالِدَانِ ۔ والدین ، ذُوْ ( ج ) ذُوُوْنَ ۔ والا ، مالک ، شَامِتٌ ۔ کسی کی مصیبت پر خوش ہونے والا ۔ اَخُوْ سَعِیدٍ ۔ سعید کا بھائی ، اَبُوْكَ ۔ تیرا باپ ، ذَاتُ ۔ والی ، ذَاتُ عِلْمٍ وَّ وهو مَالٍ ۔ علم اور مال والی ، نَوْمَةٌ ۔ سونا ، صُبْحٌ ۔ صبح ، فَقْرٌ ۔ محتاجی ، مَطْرٌ ۔ بارش ، سَحَابٌ ۔ بادل ، مُنْقَطِعٌ ، مُمْتَنِعٌ ۔ رُکا ہوا ۔ بند ، دَھْرٌ ( ج ) دُھُورٌ ۔ زمانہ ، خَوَّانٌ ۔ بڑا خیانت کرنے والا ، غدار ، مُنْصِفٌ ۔ انصاف کرنے والا ، خَالِیَةٌ ۔ خالی ، کَدَرٌ ۔ کدورت ، کلفت ، مَجْلَبَةٌ ۔ سبب ، كُرَّاسَةٌ ( ج ) كَرَارِيْسُ ۔ کاپی ، نوٹ بک ، بُسْتَانٌ ( ج ) بَسَاتِیْنُ ۔ باغ ، رُمَّانٌ ۔ انار ، فَاكِهَةٌ ( ج ) فَوَكِهُ ۔ پھل ، میوہ ۔ نَاضِجٌ ۔ پکا ہوا ، مَبْعُوْثٌ ۔ اٹھایا جانے والا ۔ مَوْتٌ ( ج ) اَمْوَاتٌ ۔ موت ، مرنا ،

جن اسموں کے آخری حرفوں پر جو علامتیں لگتی ہیں ۔ ان اسموں کو آپ جانتے پہچانتے ہیں ۔ اور جو علامتیں لگتی ہیں اُن تینوں قسموں کی علامتیں یعنی پیش ( ضَمَّه ) زبر ( فَتَحَه ) اور زیر ( كَسْرَه ) آپ کو پچھلے اسباق میں معلوم ہوئی ہیں ۔ آج اُنہی میں سے ایک علامت زبر ( فَتَحَه ) ً َ کو سمجھیں گے ۔ لیکن آپ پہلے سوچ کر پیش ( ضَمَّه ) اور زیر ( كَسْرَه ) کی علامتوں کو دہرالیں کہ کس طرح کے اسموں کے آخری حرف پر پیش ( ضَمَّه ) کی علامت کے لئے کتنی طرح کی علامتیں ہیں ۔ اور زیر ( كَسْرَه ) کے لئے کتنی طرح کی ہیں ۔ اگر خدانخواستہ حافظہ کچھ غلطی کرے تو اسباق کو دوبارہ دیکھ لیجئے ۔